پاکستان
عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر متنازع پوسٹ پر ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔
عمر ایوب نے ایف آئی اے کے نوٹس کوپارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبروچیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، عمرایوب نے ایف آئی اے کو وکیل بابر اعوان کی وساطت سےنوٹس کا جواب تحریری طورپربھجوا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے عمر ایوب کو ہتک آمیز نوٹس بھجوایا، نوٹس میں مبہم ،مشکوک اورغیرقانونی سوالات پوچھے گئے، نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے، حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے، ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے۔