ٹاپ سٹوریز
بے یقینی کا خاتمہ ہوگا، ن لیگ، پیپلز پارٹی،درست فیصلہ دیا، آئی پی پی، الیکشن کمیشن کے اعلان پر ردعمل
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو سراہا ہے اور صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد بے یقینی کا خاتمہ ہوجانا چاہیئے، اب تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی تیاری کرنی چاہیئے،امن کے ساتھ انتخابات اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دے دی جائے،الیکشن کمیشن نے تاریخ دی، غیریقینی صورتحال میں بہتری آئے گی، لیول پلیئنگ فیلڈ کااس ایشو سے کوئی تعلق نہیں ہو الگ ہے معاملہ ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بالکل درست فیصلہ دیا ہے، ائین اور قانون کے مطابق الیکشن کرا دیں، ہمیں کچھ اور نہیں چاہیے، جنوری کے آخر میں انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے بالکل درست دیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں، ہمارے دور میں جو مہنگائی ہوئی اس کے وجہ سے ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں تھے، مہنگائی کی رہی سہی کسر اس حکومت نے پوری کردی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے،نئی مردم شماری کے بعد 2 سے اڑھائی کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور