تازہ ترین
سعودی ولی عہد کی قیادت میں معاشی انقلاب لا سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا سے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،پاک سعودی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور سعودی عرب خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی،ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی عرب سمیت دیگر شراکت داروں سے جامع بات کی،میرےدورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جو نتیجہ خیزرہی،جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھاسکتے ہیں،آئی ٹی شعبے میں سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دیں،آئی ٹی شعبے میں پاکستان سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک سعودی مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے،تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرسکیں گے، کویت، قطر، یو اے ای اور ترکیہ بھی آئی ٹی و سرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنر بن سکتےہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا عظیم دوست ہے وہ بھی اس میں پارٹنر بن سکتا ہے،محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں،پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے،اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات اور بنیادی نظام کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں،شہبازاسپیڈ اب پاکستان اسپیڈ ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی