ٹاپ سٹوریز
غزہ پر بے لگام حملے اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کو ختم کر سکتے ہیں، اوباما کی وارننگ
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ وہ حماس کو ختم کرنے کے لیے "بے لگام حملوں” کی تیاری کر رہی ہے جبکہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا کہ "کوئی بھی اسرائیلی فوجی حکمت عملی جو انسانی جانی نقصان کو نظر انداز کرتی ہے، بالآخر بیک فائر کر سکتی ہے۔”
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دو ہفتوں میں غزہ میں مرنے والوں کی تعداد 5,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسرائیل نے پیر کے روز غزہ میں سیکڑوں اہداف پر فضائی بمباری کی۔
حماس نے پیر کے روز 7 اکتوبر کے حملے کے دوران 200 سے زائد یرغمالیوں میں سے دو اسرائیلی خواتین کو رہا کر دیا۔ اس سے پہلے بھی دو یراغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل کا غزہ کی گنجان پٹی پر حملوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ زمینی حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
حلوی نے پیر کو دیر گئے کہا کہ ہم حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس خاتمے کے لیےراستہ بے لگام حملوں کا راستہ ہے۔
انہوں نے غزہ سے متصل جنوبی اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا، "ہم جنوب میں زمینی کارروائیوں کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔” "جن فوجیوں کے پاس زیادہ وقت ہے وہ بہتر طور پر تیار ہیں، اور اب ہم یہی کر رہے ہیں۔”
عوامی سطح پر، امریکہ نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر زور دیا ہے لیکن اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اسرائیلیوں کے ساتھ بات چیت میں احتیاط کی اپیلیں کی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ امریکہ کی ترجیح دوسرے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔
جنگ بندی کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا: "ہمیں ان یرغمالیوں کو رہا کر دینا چاہیے اور پھر ہم بات کر سکتے ہیں۔”
اوباما نے اسرائیل کو شہری ہلاکتوں کے خلاف خبردار کیا۔خارجہ پالیسی کے بحران پر سابق امریکی صدر کے ایک غیر معمولی تحریری بیان جاری کیا، سوشل میڈیا پر بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی اسرائیلی فوجی حکمت عملی جو انسانی قیمت کو نظر انداز کرتی ہے، بالآخر بیک فائر ہو سکتی ہے۔ غزہ پر بمباری میں پہلے ہی ہزاروں فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اوباما نے اپنے بیان کو بائیڈن کے ساتھ مربوط کیا، جو ان کے نائب صدر تھے۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیلی حکومت کی طرف سے محصور شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے کے فیصلے سے بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو مزید خراب کرنے کا خطرہ ہے۔”
انہوں نے لکھا، "یہ نسلوں کے لیے فلسطینی رویوں کو مزید سخت کر سکتا ہے، اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کو ختم کر سکتا ہے، اسرائیل کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل سکتا ہے، اور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے طویل مدتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔” اوباما نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن آج منگل کو مشرق وسطیٰ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ یہ واضح نہیں کہ کونسل کی طرف سے کیا کارروائی، اگر کوئی ہے، کی جا سکتی ہے۔
پیر کے روز، غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بمباری میں 436 افراد ہلاک ہوئے، زیادہ تر ساحلی علاقے کے جنوب میں ہیں جہاں اسرائیلی فوج اور ٹینک ممکنہ زمینی حملے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 320 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک سرنگ حماس کے جنگجوؤں کی رہائش، درجنوں کمانڈ اور چوکیاں، اور مارٹر اور اینٹی ٹینک میزائل لانچر پوزیشنز شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ دو ہفتوں کے حملوں میں کم از کم 5,087 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 2,055 بچے بھی شامل ہیں۔