پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، عوام کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی

Published

on

امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے تیسری بار وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ تمام سفارتکاروں سے پہلے آپ کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ،سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سے ان کے تیسرے دور کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئی حکومت میں وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے دس نکات کو نافذ کریں گے، امن و امان کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے۔ کراچی کو صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کی مزید بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔ سوشل پروٹیکشن کے تحت صوبے میں غربت کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صنعتی زون کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، تعلیم کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کریں گے، صنعتی اور زرعی ترقی سے معیشت کو مضبوط کریں گے۔

دونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version