کھیل
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ: حفیظ کی ٹیم نے مصباح اور شاہد آفریدی کی ٹیم کو ہرادیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ جیت لی، فائنل میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ٹیم نیویارک وارئیرز کو 2 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں نیویارک وارئیرز کی ٹیم نے 92 رنز اسکور کئے، احسان عادل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وارئیرز کی جانب سے جونیتھن کارٹر نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے 11 رنز کے عوض 7 وکٹیں گنوا دیں اور آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے، شاہد آفریدی کی شاندار باؤلنگ نے 9 رنز ڈیفنڈ کرتے ہوئے میچ سپر اوور میں لے گئے، محمد حفیظ نے 17 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سہیل خان نے 5 جبکہ شاہد آفریدی اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سپر اوور میں ٹیکساس چارجزکی ٹیم نے 15 رنز اسکور کئے نیویارک وارئیز کی ٹیم کو فائنل اپنے نام کرنے کیلئے 16 رنز کا ہدف درکار تھا جس کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور 2 رنز سے میچ ہار گئی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کی چیمپئن بن گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی