کھیل

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ: حفیظ کی ٹیم نے مصباح اور شاہد آفریدی کی ٹیم کو ہرادیا

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ جیت لی، فائنل میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ٹیم نیویارک وارئیرز کو 2 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں نیویارک وارئیرز کی ٹیم نے 92 رنز اسکور کئے، احسان عادل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی  جبکہ وارئیرز کی جانب سے جونیتھن کارٹر نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں   محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے 11 رنز کے عوض 7 وکٹیں گنوا دیں اور آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے، شاہد آفریدی کی شاندار باؤلنگ نے  9 رنز ڈیفنڈ کرتے ہوئے میچ  سپر اوور میں لے گئے،  محمد حفیظ نے 17 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سہیل خان نے 5 جبکہ شاہد آفریدی اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سپر اوور میں ٹیکساس چارجزکی ٹیم نے 15 رنز اسکور کئے نیویارک وارئیز کی ٹیم کو فائنل اپنے نام کرنے کیلئے 16 رنز کا ہدف درکار تھا جس کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور 2 رنز سے میچ ہار گئی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ  کی چیمپئن بن گئی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version