پاکستان
لنڈے کے کپڑے، جوتے، کھیلوں کا استعمال شدہ سامان، آئی ٹی آلات، درآمدی پان سستا،ڈیوٹی ہٹانے کی سفارش
فنانس بل میں لنڈے کے کپڑوں پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے،استعمال شدہ ٹائلز اور کھیلوں کے سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کردی گئی۔
فنانس بل میں آئی ٹی کے آلات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے، درآمدی یان پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔
پینلز مانیٹر اور پراجیکٹرز کے علاوہ سیلکون سٹیل شیٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے،سٹیل بار راڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔
شیشے کی مصنوعات کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز ہے، بجلی کی بچت کیلئے ایل ای ڈی بلبز کے علاوہ دیگر بلبز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بھی فنانس بل کا حصہ ہے۔