پاکستان
گورنر پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور، حنا ربانی کھر بھی دوڑ میں شامل
گورنر پنجاب کیلئے خاتون سیاستدان کا نام گردش کر رہا ہے،پیپلزپارٹی کے بعض حلقوں نے حنا ربانی کھر کا نام تجویز کیا ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لیے مشاورت شروع ہو گئی ہے اورمجوزہ ناموں میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے لیے قمرالزمان کائرہ،مخدوم احمد محمود کے نام بھی زیرغور ہیں،پیپلزپارٹی کے بعض حلقوں نے حنا ربانی کھر کا نام تجویز کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ خاتون وزیراعلیٰ کے ساتھ خاتون گورنر لانے سے پیپلزپارٹی کوسیاسی فائدہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے ن لیگ سے ابتدائی مشاورت بھی کی ہے،پنجاب میں خاتون گورنر کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
نئے گورنرپنجاب کے لئے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔