Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

وینس ولیمز کی چار سال بعد بڑی کامیابی ،روسی حریف ویرونیکا کدرمیٹووا کو شکست دے دی

Published

on

سن 1994 میں14 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والی عالمی شہرت یافتہ  ٹینس سٹار وینس ولیمز نے  چار سال میں پہلی بار بڑی فتح حاصل کی ہے، 43 سالہ وینس ولیم نے 4 سال میں پہلی بار ٹاپ 20 میں موجود کسی پلئیر کو شکست دی ہے،وینس ولیمز نے دنیائے ٹینس کی 16 ویں رینک پلئیر کو 7-5 اور 4-6 سے شکست دی ۔

سنسناٹی ماسٹرز میں راؤنڈ آف 64 کے مقابلوں میں وینس ولیمز نے   بڑی کامیابی سمیٹی اور راؤنڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

43 سالہ وینس ولیمز 7 بار عالمی چیمپئن بننے کے ساتھ ساتھ ٹینس کی دنیا میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں ،  وینس ولیمز اس وقت ویمن ٹینس رینکنگ میں 533 ویں نمبر پر ہیں اور 2019  کے بعد پہلی بار اتنی بڑی کامیابی سمیٹنے پر بہت خوش ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین