Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر حکمران اتحاد میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

لوڈشیڈنگ کیخلاف پورے ملک سے آوازیں اٹھ رہی ہیں،وزیراعظم سے گزارش ہے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ایکشن لیں، شازیہ مری

Published

on

حکمران اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر آواز بلند کردی،پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی پریس کانفرنس کی۔

شازیہ مری نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،وزیرتوانائی کے خوبصورت بیان سے بجلی نہیں آئےگی،وزیرتوانائی کہتے ہیں 10 گھنٹےسےزائد لوڈشیڈنگ نہیں،وزیرتوانائی کا یہ بیان غلط ہے،بجلی آتی نہیں،جو آتی ہے اس میں چیزیں چلتی نہیں جلتی ہیں،وزیرتوانائی سکھر میں ایک دن گزاریں انہیں اندازہ ہو جائےگا۔

شازیہ مری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پورے ملک سے آوازیں اٹھ رہی ہیں،وزیراعظم سے گزارش ہے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ایکشن لیں،وزیراعظم نوٹس لیں تو شاید لوگوں کی عید اچھی گزرے۔

شازیہ مری نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل معاشی صورتحال کا احاطہ کرتی ہے،نیشنل اکنامک کونسل کی تشکیل ہوگئی ہے،فوری میٹنگ بلائی جائے،بلاول بھٹو بھی بار،بار کہہ رہے ہیں مہنگائی میں پسے عوام کو ریلیف دیا جائے،بڑے لوگوں کی بجائے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے،وفاق اور صوبے بیٹھ کر آئندہ کا معاشی پلان فوری بنائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں بے جا سبسڈیز کو ختم کیا جائے،غریب اور متوسط طبقے کو اوپر لے کر آنا ہوگا،حکومت کی ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہونی چاہئے،تمام صوبوں کو ایک ساتھ مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے،حکومت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس فوری بلائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ نگران دور حکومت میں خراب کوالٹی کی گندم امپورٹ کی گئی،کہاں سے اتنے ڈالرز آگئے کہ ہم نے گندم امپورٹ کی،صوبوں میں گندم موجود تھی اس کے باوجود یہ سب کیا گیا،ایک انکوائری کرنےسے کسان کو کوئی ریلیف نہیں ملےگا،کسانوں کیلئے جب کچھ اعلان ہوگا تو ان کو فائدہ ہوگا،آنے والا بجٹ کسان دوست ہونا چاہئے۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری نےملک کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں،صدرمملکت آصف زرداری جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردارادا کررہے ہیں،صدرمملکت آصف زرداری نے اپنی تقریر میں بہت اہم گفتگو کی،صدرمملکت کے سیاسی تجربے سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین