پاکستان
ووٹر اپنا حق استعمال کریں، اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی، بیرسٹر علی ظفر
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ یہ الیکشن نہیں ہے جس میں آپ ایک سیاسی پارٹی کو کمپین نہیں کرنے دے رہے،ووٹرز سے درخواست ہے کہ بھرپور طریقے سے ووٹ کا حق استمال کریں، اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی قانون کی حکمرانی ہو سکے گی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بڑے سے بڑا شخص قانون کے تابع ہونا چاہئے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونا چاہئے۔
علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسا ملک بنے جہاں قانون کی پاسداری ہو۔اس الیکشن میں لوگوں نے اپنا حق واپس لینا ہے۔وکیل کی حیثیت سے ہمارے قانونی تقاضے عدالت کو پورے کرنا ہوں گے۔یہ بھی نہیں ہوسکتا کی تیزی سے کیس چلے اور انصاف نہ ہو سکے۔ضروری ہے کہ کیس کو چلانے کے لئے قانون کے تقاضے پورے ہوں چاہے کیس آٹھ فروری سے آگے جائے۔کیسز کا الیکشن سے تعلق نہیں ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں اور ٹکٹس کے فیصلے ہو چکے ہیں۔اس الیکشن میں الٹا ہورہا ہے ہمارے امیدواروں کے پاس خود لوگ آرہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال