معاشرہ

کرپشن کے خلاف عالمی دن پر سی ویو پر واک، نیب حکام اور شوبز ستاروں کی شرکت

Published

on

کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پرسی ویو پرایک مشہورپلے لینڈ سے نشان پاکستان تک نیب کراچی نےکرپشن کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مختلف اسکولوں کے بچے اوراسکاوٹس بھی شریک تھے۔

ڈی جی نیب کا اس موقع پرکہناتھا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرمختلف قسم کی پوسٹس شیئرکی جاتی ہیں،جن میں نشانہ پاکستان کو بنایا جاتاہے،جس کو عام طورپرلوگ سمجھے بغیروائرل کردیتے ہیں،جوقطعی طورپرمناسب رویہ نہیں ہے،ملک کے لیے ایک مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہناتھا کہ معاشرے میں کرپشن کو ختم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،ملک کے دیگرشہروں کے مقابلے میں کراچی کے شہری سب سے زیادہ بدعنوانی کی نشاندہی اوراس کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں،جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ کیسزپرکام ہورہاہے۔

نیب کراچی کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک میں وینٹیج گاڑیوں کے علاوہ ہیوی بائیکرز نے بھی شرکت کی جبکہ اداکارجاوید شیخ، ساجد حسن، بہروزسبزواری بھی شریک ہوئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version