پاکستان

عوام کو بجلی کے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینل کی سکیم لائیں گے، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں میرا نہیں ملک کا نقصان ہوا، لوگ جائیدادیں بیچ کر بجلی کے بل دے رہے ہیں،غریب آدمی اس مہنگائی کے دور میں بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا،کوئٹہ میں لوگ قتل ہوئے اور اپنے پیاروں کی لاشوں سے لپٹ کر رونے والوں کیلئے کہا گیا بلیک میل کر رہے ہیں، ن لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 5سال میرا نہیں ملک کا نقصان ہوا،ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے کام کیا،عوام کیلئے بجلی کا بل دینا مشکل ہوگیا ہے، لوگ جائیداد بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے مہنگائی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر اعظم بنا چند روز بعد سبزیوں کی قیمتوں کا معائنہ کیا، ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی، ہمارے دور میں 65 روہے پیٹرول فی لیٹر تھا، مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ غریب شخص اپنی بیٹی کی شادی نہیں کر سکتا، ہمیں کسی کی نظر لگ گئی ہے، سمجھ نہیں آرہا کمائیں کیا کھائیں کیا،اس ملک میں اتنی تیزی سے مہنگائی نہیں بڑھی۔

اپنے مقدمات پر بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ: 2017 میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے ہٹادیا گیا،2018 کے انتخابات میں مریم اور میں جیل میں تھے،میری اہلیہ کا انتقال ہوا تو میں اور مریم جیل میں تھےْ

بلوچستان کے ساتھ تحریک انصاف دور میں روا رکھے گئے سلوک پر نواز شریف نے کہا کہ بے گناہوں کو  قتل کردیا گیا اور وزیر اعظم کوئٹہ نہیں آیا، اپنے پیاروں کی لاشوں سے لپٹ کر رونے والوں کیلئے کہا گیا بلیک میل کر رہے ہیں، ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بجھایا، ہم نے بلوچستان میں ڈیمز بنائے،بلوچستان کے طلباء کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے، کچی کنال کے لیے ہم نے 50اراب روہے دیئے، باتیں کرنے والے بہت آئے، ن لیگ نے گوادر، کوئٹہ ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچا، کوئٹہ سےاسلام آبادجانےوالاراستے کامنصوبہ 2018 میں مکمل ہوناتھاجو اب تک نہیں ہوا،ان لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے۔

نواز شریف نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی، جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں،ہم چاہتے ہیں عوام جو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں،ہم ایسی سکیم لائیں گئے جس سے عوام کو سولر پینل دیں سکیں،ہماری کوشش ہوگی ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کریں۔

3 Comments

  1. Hameedullah

    مارچ 19, 2024 at 5:47 صبح

    سر سولر پینل چاہیے بور لگا ہوا ہے پلیز پلیز سر ہلپ کریں سر 03215162911/3210132288853

  2. Gulzar Ali

    اپریل 17, 2024 at 11:40 صبح

    مہربانی مجھےبھی دے دو ممیں بھی غریب بندا ہوں

  3. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 2:31 صبح

    mexican mail order pharmacies: mexico pharmacy – mexico pharmacy

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version