بزنس

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس بڑھانے کے حق میں نہیں تھے،چیئرمین ایف بی آر

Published

on

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو چئیرمین ایف بی ار ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بریفنگ دی۔چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر نے کہا ہے کہ ہم تںخواہ دار طبقے پر اتنا انکم ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہ تھے، ہم نے زراعت، خوراک اور تنخواہوں اور برآمدی شعبے کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر ٹیکس عائد کرنا پڑا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے ٹیکسز کی مخالفت کی مگر مجبوری تھی، ہم سیلری کلاس پر اتنا انکم ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہ تھے، ہم نے زراعت، خوراک اور تنخواہوں اور برآمدی شعبے کو بچانے کی پوری کوشش کی، اب ہمارا فوکس ان شعبوں پر ہوگا جو اپنے حصے کا ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کرلی جاتی ہے، کمزور انفورسمنٹ کے باعث ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکس عائد کرتے ہیں،ودہولڈنگ ٹیکس بنیادی طور پر نان فائلرز پر عائد کیا جاتا ہے، اس سال 61 لاکھ ٹیکس فائلر ہیں گزشتہ سال 52 لاکھ ٹیکس فائلر تھے امید ہے اس سال 15 لاکھ مزید ٹیکس فائلرز کا اضافہ ہو گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 24 لاکھ نان فائلرز کی شناخت ہوئی ہے، 18 لاکھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ٹیکس گوشوارے فائل کیے تھے اور مزید 6 لاکھ افراد کو ان کی پراپرٹی اور گاڑیوں کی خریداری کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا سسٹم اپ ڈیٹ ہورہا ہے کل وزیراعظم نے ایف بی آر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دی ہے۔
رکن اسمبلی و کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ ایسا نظام نہ ہو جس میں جب جنرل باجوہ کی تفصیلات آئیں تو نوٹس نہ جائے، نیا نظام شفاف اور خود مختار ہونا چاہیے جو سب کے لیے ہو اور تفریق نہ کرے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ڈیجیٹلایزیشن کو مکمل کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ تو اس وقت تک ہم نہ ہی سمجھیں۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version