Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

واسا خودکفیل ہو چکا، ایک سال میں ایک ارب روپے اکٹھے کئے گئے، وزیر ہاؤسنگ کو بریفنگ

Published

on

لاہور میں تین روز قبل ہونے والی شدید بارش اور حالیہ مون سون سیزن کے حوالے سے میڈیا اور وزیر ہائوسنگ سید ظفر علی ناصر اور سیکرٹری ہائوسنگ محمد طیب فرید کو ایم ڈی واسا کی جانب خصوصی بریفنگ کا اہتمام واسا ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا.

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کے عملہ نے جان توڑ محنت کی اور ایک ایسے وقت میں جب کہ لاہور میں 1984 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوئی، ثابت کیا کہ ہم لوگ لاہور کو مکمل طور پر کلئیر کر سکتے ہیں اور کلئیر کر کے دکھایا چند ایک ایسے مقامات جن کی نشاندہی میڈیا پر کی گئی ان میں قذافی سٹیڈیم ،ڈیفنس اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ یہ واسا کے علاقے نہیں مگر ان میں بھی جب کبھی واسا کو بلایا گیا ہم لوگوں نے مکمل تعاون کر کے ان کو کلئیر کیا اور اس روز بھی ایسا ہی ہوا قرطبہ چوک ، ڈیوس روڈ،لکشمی چوک،سکیم موڑ اور دیگر علاقوں کا زکر کرتے ہوئے ان کا ہم نے تمام علاقوں میں رات دن کام کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاہور سے بارشی پانی کو مکمل طور پر نکال دیا گیا تھا ۔

اس موقع پر وزیر ہائوسنگ نے واسا کی کارکردگی کو سرہا اور بتایا کہ واسا ایک خود کفیل محکمہ بن چکا ہے جس نے گزشتہ سال ایک ارب روپے اکھٹا کئے اور اس میں مزید گنجائش موجود ہے اور جلد ہی واسا اس سے بہتر نظر آئے گا، مجھے واسا کی کارکردگی پر بھروسہ ہے اور ایم ڈی واسا اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔

بریفنگ میں انڈر گرائونڈ واٹر ٹینکرز جو کہ قریبا نو مزید بناے جانے تھے ان کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں اور اس کے علاوہ واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ نکاسی کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی گٹروں میں کوڑا پھنکنے سے باز آئیں تاکہ پانی کی نکاسی ٹھیک رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین