معاشرہ
واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام، طلبہ نے پاکستانی آرٹس، کھیل پر پریزیٹیشنز پیش کیں
واشنگٹن میں ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام 2023ء کے تحت جینی ایلیمنٹری سکول کے طلبہ نے پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی آرٹس، جغرافیہ اور کھیلوں کے حوالے سے پریزینٹیشنز پیش کیں۔
طلبہ نے اردو زبان میں دلچسپی کا اظہار کیا اورسیکھنے کا انتخاب کیا جب کہ دیگر نے پاکستانی فنون اور ثقافت کو جاننے پر توجہ مرکوز کی۔
طلبہ نے اس موقع پر پاکستان پرمبنی جیوپرڈی گیم سیریز تیار کی جس میں پاکستانی فنون، قومی پھول، جانوروں، زمین کی تزئین پر مبنی مختلف سوالات بھی تھے۔
واشنگٹن ڈی سی پبلک اسکول کے پانچویں جماعت کے طالب علموں نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی نوجوان نسل اور بچے پاک امریکہ تعلقات کو پروان چڑھائیں گے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے جینی ایلیمنٹری اسکول کےگریڈ 5 کے 25 طلباء کے ایک وفد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام” لوگون پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے کثیر الثقافتی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک بہترین قدم ہے۔ ایمبیسی ایڈاپشن پروگرام ڈی سی پبلک اسکول کا عالمی سطح پر تعلیم اور افزودگی کا بہترین اقدام ہے۔اس پروگرام کے تحت پاکستان کے بارے میں طلباء کو جاننے کا موقع ملا ہے اور انکی پاکستانی تقافت میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔
سفیر پاکستان نے پاکستان میں سکولوں کے ساتھ تبادلوں کے امکانات تلاش کرنے کی مزید خواہش کا اظہار بھی کیا۔مسعود خان نے اس موقع پر پیپل ٹو پیپل روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
طلباء کی جانب سے سفیر پاکستان کو ٹرک آرٹ بھی پیش کیا گیا۔
مسعود خان نے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جینی ایلیمنٹری سکول کی پروگرام کوآرڈینیٹر سارہ بشر کو طلباء کی بہترین تیاری کروانے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔