پاکستان

مشرف کی پیروڈی سے شہرت پا نے والے اداکار وسیم انصاری انتقال کر گئے

Published

on

اداکار وسیم انصاری انتقال کر گئے ، مرحوم نے سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پائی تھی.

مرحوم اداکار وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی جنھیں بعدازاں گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا .

انھوں نے بتایا کہ والد وسیم انصاری شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے .

مرحوم اداکار وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version