پاکستان
واثق قیوم عباسی اور ملک تیمور مسعود کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی رہنما ملک تیمور مسعود نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
واثق قیوم عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی کیرئیر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابل برداشت ہے، ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی اور قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
پی آئی رہنما ملک تیمور مسعود نے بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کااعلان کیا۔
ملک تیمورمسعود نے 9مئی واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا سے جاری اپنے ایک پیغام میں سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاست میں 15سال عوام کی خدمت کی ۔ملک اور قوم کے لیئے دعا گوہ ہوں۔