Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ملتان ایئرپورٹ سے چرس دبئی لے جانے کی کوشش کرنے والا وزیرستان کا رہائشی گرفتار

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا،برآمدہ کیمیکل مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بلوچستان میں ایک دوسری کارروائی کے دوران گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس قبضے میں لی گئی،برآمدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمد کی گئی،برآمدہ ویڈ دو عدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی،مذکورہ پارسل برطانیہ سے پاکستان (جہلم) کیلئے بک کروایا گیا تھا۔

ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمد کرکے شمالی وزیرستان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا جو بذریعہ قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر PK-221  دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھا،انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین