Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ملک بھر میں اے این ایف کی کارروائیاں، پیاز کے ٹرک سے 180 کلو چرس برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس نے6 ملک گیر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلیں 5ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کے دوران کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی،جس کے دوران ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی 180 کلو چرس برآمد کی گئی،برآمدہ چرس ٹرک میں بنے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،پشین کے رہائشی دو ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،

وزیر آباد روڈ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 500 گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،

گڈاپ ٹاون کراچی کے قریب انڈس چوک پر موٹر کار  سے 51کلو چرس برآمد کی گئی،

برآمدہ چرس کو گاڑی کے خُفیہ خانے سے برآمد کیا گیا،چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی،کارروائی میں کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا۔

پشین(بلوچستان) کے غیر آباد علاقے سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین تحویل میں لی گئی،برآمدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے پہاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں لوڈر رکشہ میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد کی گئی،جس میں قلات کے رہائشی ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

پنجگور کے علاقے بو نستان میں جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کی گئی،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
4 Comments

4 Comments

  1. escape roomy lista

    جولائی 5, 2024 at 7:12 شام

    Awsome info and right to the point. I am not sure if this is in fact the best place to ask but do you guys have any ideea where to hire some professional writers?
    Thanks in advance 🙂 Lista escape roomów

  2. Taylor_C

    جولائی 6, 2024 at 10:26 شام

    Real fantastic information can be found on website..

  3. Palm beach. Miami

    جولائی 21, 2024 at 9:15 صبح

    It’s hard to come by knowledgeable people in this particular topic, but you sound like you know what you’re talking about! Thanks

  4. THC gummies

    جولائی 22, 2024 at 9:31 صبح

    There’s certainly a lot to know about this subject. I like all of the points you’ve made.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین