Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

پاکستانی اور امریکی شہریوں کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کر کے مالیاتی فراڈ کرنے والے3 ملزم گرفتار

Published

on

ایف آئی اے،سائبرکرائم سرکل نے پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے،جس کے دوران پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے خفیہ مالیاتی ڈیٹا کی چوری میں ملوث 3 ملزموں کوگرفتارکیا۔

گرفتار ملزموں میں ضیغم جاوید، صائم اور اویس عالمگیر شامل ہیں،کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ میں واقع دو مختلف کال سینٹرز میں کی گئی۔

ملزم امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،ملزم خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے سپوفنگ (spoofing) کال کرتے، امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو شدید مالی نقصان پہنچاتے تھے۔

ملزموں نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا،ملزم امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کو ذاتی خریداری کے لئے استعمال کرتے تھے،ملزموں سے ڈیجیٹل گیجٹس برآمد کر کے دو مقدمات درج کر لئے گئے،

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین