پاکستان
ہمارا کسی ادارے سے مسئلہ نہیں، شخصیات سے اختلاف ہے،چیف جسٹس ہمارے مقدمات میں بینچ سے الگ ہوں، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کندھوں پر ہے، ہمارا ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے۔ نواز شریف اور زرداری کے خلاف تھانہ کینٹ میں پہلے سے ایک مقدمہ پڑا ہوا ہے۔خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے بینچز سے علیحدہ ہوں ۔
نو مئی مقدمہ میں عدالت پیشی کے بعد راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاق جو کام کر رہی ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے۔اس ملک میں سزا اور جزا نہیں ہو رہی، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں۔اس قوم کو انصاف کہاں سے ملے گا، ہمارا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کو چاہیئے، عدالت اپنے حکم پر عمل درآمد کروائے، مریم نواز ایک خاتون ہے ہم نے لحاظ کیا اور ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہے۔ پوری قوم کو پتہ ہے کہ عدلیہ پر دباو ہے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑی ہے، ڈر کر پشتونوں کی ناک کٹا دی۔ملک کو بار بار توڑا جارہا ہے، ان کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دی جائے۔ملک توڑنے والوں کو پھانسی دینی ہوگی، ہمارے ورکرز پر ظلم ہوا ہے۔اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے۔عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری قوم بھوک ہڑتال پر جائے گی۔ایپیکس کمیٹی میں عزم استحکام کی بات ہوئی تھی آپریشن کی بات نہیں ہوئی اگر آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے تو اتفاق رائے ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی