Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

30 جون تک ہماری بریک ہے اس لیے خاموش ہیں، شیخ رشید

Published

on

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا ہی کیس لڑنا پڑ گیا، خدارا کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مجھے بلایا گیا تو ضرور جاؤں گا۔ میں نے کہا تھا کہ یکم مئی سے 20 جون حکومت کے لیے اہم ہیں.

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیئے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے۔ ان پولیس والوں کی حالت یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراوں سے مار کھاتے ہیں، میں باہر گیا تھا تو ساری دنیا میں ان خواجہ سراوں کے واقعہ کا چرچا ہے۔ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے۔ہم خاموش ہیں کیونکہ کہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔ اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعات کا بھارتی میڈیا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہو جائے گے حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ ہاں جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہئے۔ 190 ملین پاؤنڈز معاملے پر نیب ٹیم نے ہائی کورٹ راولپنڈی میں یہ بیان دیا تھا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین