ٹاپ سٹوریز
120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر حلقے سے ایک زائد درخواستیں ملی ہیں، پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، بلاول بھٹو صرف تنقید کررہے ہیں حل پیش نہیں کررہے،تنقید کا برا نہیں مناتے، تنقید ایک حد تک ہونی چاہیے،جنہوں نے ہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہے انہیں تنقید کا پورا حق ہے۔
رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار موجود ہیں،ہمیں ہر حلقے میں ایک سے زیادہ درخواستیں ملیں،پنجاب بھر میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے،جیسے ہی شیڈول جاری ہوا انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کریں گے،اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کا آغاز کیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہے ہیں، پنجاب میں 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، جنوبی پنجاب کے 46 میں سے 35 حلقوں پر جیتنے کی پوزیشن میں ہیں،جنوبی پنجاب کے دیگر 10 کے قریب حلقوں میں پوزیشن تھوڑی کمزور ہے،جو ہمارے ساتھ 2018 میں ہوا اب نہیں ہورہا ہے تو اچھا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 ممبر ہوتا،اندازوں پر بات نہیں کررہے ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے،1998 میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،ایٹمی قوت ہونے سے بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کہ میلی آنکھ سے دیکھے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ فتنے کو ملک پر مسلط کرنے کیلئے نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا،ن لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم کیا ہے،ملک کو 2017 اور 2018 والے ٹریک پر لے کر جائیں گے۔
انتخابی مہم کے حوالے سے رانا ثنا نے کہا کہ الیکشن مہم کے پیش نظر نواز شریف ہر ضلع میں جلسہ کریں گے،ہم نے الیکشن مہم کو منظم اور متحرک انداز میں چلانا ہے،بلاول بھٹو صرف تنقید کررہے ہیں حل پیش نہیں کررہے،تنقید کا برا نہیں مناتے، تنقید ایک حد تک ہونی چاہیے،جنہوں نے ہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہے انہیں تنقید کا پورا حق ہے،جھوٹے کیس تھے جو ختم ہوگئے تو کیا ہم اس وجہ سے لاڈلے ہوگئے؟