پاکستان
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے اثاثوں میں کیا کیا ہے؟
نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،نگران وزیر اطلاعات 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ کا گھر ہے،نگراں وزیر اطلاعات کی بیوی کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے مالیت کے ہیں،،نگران وزیر اطلاعات کے ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار کے شئیرز ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں،نگران وزیر اطلاعات نے 4 تولے سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات کی بیوی کے پاس 18 لاکھ کیش ہے،نگراں وزیر اطلاعات نے 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کئے ہیں۔
مرتضی سولنگی کے پاس بنک میں 3 لاکھ 19 ہزار، اہلیہ کے پاس 1 لاکھ 57 ہزار ہیں،نگراں وزیر اطلاعات نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ظاہر کی ہے۔