پاکستان

حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کے لیے کیا ہے؟ سردار لطیف کھوسہ

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کے لیے کیا ہے؟ مولانا کو کلاشنکوف کا تحفہ دیا گیا، اس کی کیا ضرورت تھی؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی ڈوبتی کشتی کا جو بھی ساتھ دے گا وہ خود بھی ڈوب جائے گا، مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے، اصغر خان کا کیس بھی کھول لیں، نواز شریف نے پیسے لیے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا وزیر خزانہ بھی نہیں رکھ سکتی، اگر کہیں کوئی اختلاف ہے تو شریف خاندان میں ہے۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version