پاکستان
پنجاب میں کسان کارڈ کے حصول کا طریقہ کیا ہے؟ رجسٹریشن کیسے ہوگی؟
پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہناہے کہ کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ تک آسان قرض حاصل کرسکے گا۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ سے 5 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے ۔کاشت کار بلا سود قرض کی 6 آسان اقساط میں واپس کرے گا۔ قرض کی ادائیگی کے بعد کاشت کار اگلی فصل کے لیے دوبارہ قرض حاصل کرسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے لیے زمین کی اراضی ریکارڈ سینٹرمیں رجسٹرڈ ہونا اور کاشت کار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ۔کاشت کار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائے گی۔
رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل فون نمبر سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھجیں سکتے ہیں۔
ملک محمد عارف
جون 4, 2024 at 3:17 شام
*
Muhammad Irfan Virk
جولائی 26, 2024 at 1:39 شام
جناب جی جس ضلع کا ریکارڈ کمپیوٹرائز نہیں ہوا اس کا کیا ہوگا