Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سٹیبلشمنٹ جو کر رہی ہے اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، فیض حمید کی گرفتاری سےمیں نہیں ڈرا، عمران خان

Published

on

A recommender: Cricket and the government destroyed the economy, Imran Khan

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام ہے آپ جو کر رہے ہیں اس سے ملک اور ادارےتباہ ہو رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری ہو لیکن اسٹیبلشمنٹ نہیں کرنے دے رہی۔ جنرل فیض کی گرفتاری سے ڈرا نہیں ہوں اگر ڈرتا تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔ وکلاء اور پارٹی لیڈرز کے ذریعے آرٹیکل اور پیغام باہر بھجوا سکتا ہوں، اس کیلئے مجھے کسی جیل افسر کی ضرورت نہیں ہے۔ زلفی بخاری کے ذریعے پیغام بجھوا دیا ہے کہ اکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سارا معاشی نظام پی ٹی ائی نے خراب کیا اور ہم پر الزامات لگائے، ان الزامات پر آپ لوگ صرف اکنامک سروے اف پاکستان پڑھ لیں کہ ن لیگ والے ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے، اس لئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

عمران خان نے کہا کہ عاطف اور جنید خان کو پیغام پے کہ وہ اینٹی کرپشن معاملہ پر کمیٹی سے ملیں، اس معاملہ کو بلاوجہ عوام میں نہ لیکر جائیں، پہلے یہ دیکھیں کہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے قدم کیوں اٹھایا،کمیٹی میں سابق چیئرمین نیب بریگیڈیئر مصدق، سینئر وکیل قاضی انور اور شاہ فرمان شامل ہیں، تینوں کمیٹی ممبران غیر جانبدار ہیں، بہتر فیصلہ کرینگے۔

عمران خان نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ فیض حمید 9 مئی کی سازش کی، ایسا نہیں، سازش پی ٹی ائی کے خلاف ہوئی ہے، پہلی سازش یہ تھی جنرل باجوہ نے نواز شریف کے کہنے پر جنرل فیض کو ہٹایا۔ دوسری سازش یہ تھی کہ ہماری حکومت میں جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو 35ہزار ڈالر میں لابنگ کیلئے ہائیر کیا۔ حسین حقانی کے بعد ڈونلڈ لو کا معاملہ آیا اور ہماری حکومت گرا دی گئی۔ تیسری سازش تھی کہ چیف جسٹس کو انکوائری کا کہا لیکن بجائے انکوائری کے ہم مظلوموں پر سائفر کا کیس بنا دیا گیا پھر 9 مئی ہوا، یہ کیس 1 گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے صرف یہ پتا کروائیں کہ میری گرفتاری کا حکم کس نے دیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے آئیں۔ چوتھی سازش 8 فروری کا الیکشن تھا جس میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم الیکشن چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں چیف جسٹس، سکندر سلطان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ملک میں سب کچھ یکطرفہ چل رہا ہے۔یہ سب کچھ چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور 2 تہائی اکثریت کے لئے کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز نے ہماری مزید 3وکٹیں گرا دی ہیں، بشریٰ بی بی گھر ہی سے نہیں نکلتی ان کو 9 مئی کے مقدمات میں ملزم بنا دیا گیا ہے، میڈیا،سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سے ملک کو 5سو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا،بھارت کی صرف ائی ٹی ایکسپورٹ کی مالیت 160ارب ڈالر ہے، پی ٹی ائی کو دبانے کیلئے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔عدالت جب ائین کے مطابق فیصلہ کرے تو حکومت نہیں مانتی، پھر سرمایہ کاری کیسے ائے گی۔قرض لینے سے مہنگائی بڑھے گی،ملک ڈوبے گا۔فراڈ لوگوں کو اوپر بٹھا کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں۔ نیب، پولیس اور ایف ائی اے سے غلط کام کروائے جا رہے ہیں۔ اپیل کرتا ہوں کہ اپ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں نہیں نقصان ہو رہا۔ سوشل میڈیا عوام کی اواز ہے،دھاندلی کرکے جمہوریت کا گلا دبایا گیا۔جیل میں موبائل جیمرز نصب ہیں،موبائل فون نہیں چلتا۔ یہ صرف witch hunt جاری ہے۔ یہ گھبرا گئے ہیں۔ شیر افضل مروت کو ملنے کو تیار ہوں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو مجھ سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ انھیں کہا گیا بانی پی ٹی ائی سے ملاقات میں آپ سیاست پر بات نہیں کریں گے۔ میں ان سے سیاست پر نہیں تو موسم پر بات کروں گا یہ سب سے بڑا مذاق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق ریمارکس سے واضح ہے کہ انھوں نے جج کو واضح پیغام دیا ہمارے خلاف یہ ریفرنس چیف جسٹس کے 23 نومبر کو دیئے گئے ارڈر کے باعث بنا، یہاں ریفرنس چل رہا ہے اور چیف جسٹس اس پر کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین