تازہ ترین

گندم امپورٹ سکینڈل، وزیراعظم نے نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسر معطل کر دیے

Published

on

نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنےکے سکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کردیا، سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی محمد آصف،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد ،فوڈ سیکورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل شامل ہیں ۔

حکومتی ذرائع  نے بتایا کہ سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دےد ی گئی،سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کاروائی کی منظوری دے دی،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد،فوڈ سیکورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفتلت برتنے کا چارج لگایا گیا،سرپلس گندم امپورٹ سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version