ٹاپ سٹوریز
الیکشن کب کرا رہے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے جواب نہ دیا
سپریم کورٹ میں عام انتخابات سے متعلق سوال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب دینے سے گریز کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ جواب میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے کندھے اچکا دیے۔
اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یعنی ابھی تک انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آچکا ہے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلا کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔
شکارپور سے سندھ اسمبلی کی نشستوں پی ایس 7، 8 اور 9 کی حلقہ بندیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال