پاکستان
کس مقدمہ کی کب سماعت ہوگی؟ شیخ رشید حساب رکھنا بھول گئے
مقدمات کے جال میں پھنسے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو معلوم ہی نہیں سماعت کب ہوگی، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ آج تو کیس کی سماعت ہی نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کے سلسلے میں شیخ رشید ڈسٹرکٹ کورٹس پہنچ گئے۔ شیخ رشید وکلاء کے ہمراہ عدالت پہنچے تو معلوم ہوا کہ کیس آج سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں تھا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی سماعت 6 جون کو ہے۔ کیس کی تاریخ معلوم ہونے پر شیخ رشید اسلام آباد ضلعی کچہری سے واپس روانہ ہو گئے۔