لائف سٹائل

میری بوتل کہاں ہے؟ گلوکار راحت فتح علی خان کا گھریلو ملازم پر تشدد، ویڈیو وائرل

Published

on

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں راحت فتح علی خان اپنے ملازم پر تشدد کرتے ہوئے اس سے بار بار سوال کر رہے ہیں کہ کہاں ہے میری بوتل؟

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت علی خان گھریلو ملازم پر جوتوں اورگھونسوں کی بارش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں  دو افراد مزید نظر آ رہے ہیں لیکن وہ گلوکار کو مارپیٹ سے روکنے کی کوشش کرتے نظر نہیں آئے۔

گلوکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوار مبینہ طور پر ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے بعد گھریلو ملازموں پر اکثر تشدد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version