Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جہاں حالات خراب ہوں گے انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت

Published

on

نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کا کا خیل نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی ذمہ داری شفاف انتخابات کے انعقاد تک تھی ،سکیورٹی کی نگرانی کےلئے پولیس اور محکمہ داخلہ نے الگ الگ کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں،جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں انٹرنیٹ سروس بند کی جائیگی۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات فروز جمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں کل ہونے والے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور محکمہ داخلہ نے الگ الگ کنٹروسنٹر کاقائم کئے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ انتخابی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

فیروز جمال نے بتایا کہ صوبے ناخوشگوار واقعات کے باعث 3حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں، کسی نے 9مئی کی طرح بغاوت کی یا حکومتی رٹ کو چیلنج کیا تو فوری ایکشن ہوگا۔

فیروز جمال شاہ نے بتایا کہ نگراں حکومت نے کسی جماعت کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا ، کرک میں تحریک انصاف نے جلسے کیلئے کوئی درخواست دی اور نہ ہی این او سی لینے کیلئے رابطہ کیا ، عوام سے درخواست ہے کہ انتخابی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ووٹ کادرست استعمال کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین