کھیل

انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کون سے کھلاڑی پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

Published

on

پاکستان فٹبال فیڈریشن  کی اپیل کا م کر گئی  ہے، انگلینڈ انڈر 20 فٹبال ٹیم  کے کھلاڑی عیسیٰ سلیمان اب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

عیسیٰ سلیمان اس سے قبل 2017 میں انگلش ٹیم کے ساتھ جونیئر یورپین چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔

ایک ملک سے آفیشل فٹبال کھیلنے کے بعد دوسرے ملک سے کھیلنے کے لیے فیفا کلیئرنس درکار  ہوتی ہے، پاکستان فٹبال فیڈیریشن کی جانب سے تمام دستاویزات جمع کروانے کے فیفا نے عیسیٰ سلیمان کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کلیئرنس  چٹ دے دی۔

پی ایف ایف کے مطابق عیسیٰ سلیمان کی خدما ت سا ف کپ میں بھی لی جاسکتی ہیں ، ساف کپ اگلے ماہ بھارت میں شیڈول ہے، قومی فٹبال ٹیم کو بھارت، نیپال  اور کویت کےساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

ساف کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 21 جون کو کھیلے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version