کھیل
ورلڈ کپ کے بعد کس کھلاڑی کی کون سی پوزیشن؟ آئی سی سی کی رینکنگ آگئی
کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
بھارت کے شُبمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
دونوں بیٹرز میں 2 رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان 14ویں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 15ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔