خواتین

ٹویٹر کا نیاسی ای او کون؟ ایلون مسک نے بڑااعلان کردیا

Published

on

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلون  مسک نے  ٹویٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کردیا، حال ہی میں مسک پر دباؤ تھا کہ وہ ٹویٹر کی قیادت کسی اور کے نام پر کریں اور اپنے کاروبار پر توجہ دیں، مسک نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ٹویٹرکی نئی سی ای او ایک خاتون ہوں گی۔

ایلون مسک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  میں بہت پر جوش ہوں کہ ٹویٹر کے ایک نئے سی ای او کا اعلان کرنے جا رہا ہوں وہ چھ ہفتوں میں اپنےکام کا باقاعدہ آغاز کریں گی اوراب سے ٹویٹر میں میرا کردارایگزیکٹو چیئراورسی ٹی او، پروڈکٹ، سافٹ ویئر کی نگرانی میں تبدیل ہو جائے گا۔

ایلون مسک نے  ٹویٹر گزشتہ سال 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version