کھیل
پاکستان کا سب سے مشکل بالر کون؟ سبھی، روہت شرما کا جواب
بھارتی کپتان روہت شرما سے امریکا میں ایک شو کے دوران کیا جانے والا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے،روہت شرما سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کا سب سے مشکل باؤلر کس کو پایا؟
بھارتی کپتان نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا،انہوں نے کہا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرے کو اچھا نہیں لگتا،روہت شرما نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔
Coach Sab dar kiun rahe he lelen name😂💯.#RohitSharma pic.twitter.com/l0aH3joSgQ
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) August 7, 2023
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔
اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔ جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ممکن ہے۔
اسطرح اگلے 2 ماہ میں 5 بار پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہوسکتا ہے۔