پاکستان
سمندری طوفان کو نام کون دیتا ہے؟
سمندری طوفانوں کےنام عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او)کی ہدایت کے تحت رکھے جاتے ہیں۔ سمندروں سے ممکنہ طور پر متاثرہونے والے ممالک باری باری طوفانوں کے نام رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایم او کے تحت سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دی پیسفک پینل آن ٹراپیکل سائیکلون سمندری طوفانوں کے نام رکھتا ہے۔ اس کے لیے باری باری رکن ممالک سے نام مانگے جاتے ہیں۔
پوری دنیا میں خصوصی موسمیاتی مراکز ہیں اور ٹراپیکل سائیکلون کے پانچ سائیکلون سینٹر بھی ہیں۔ یہ مراکز پہلے سے ہی طوفانوں کے نام رکھتےہیں، تاہم سمندری طوفانوں کا نام رکھنے کےلئے چند شرائط پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
سمندری طوفانوں کا نام تجویز کرنے کی شرائط کے تحت نام کسی سیاسی شخصیت، سیاسی نظریئے اور سیاست پر نہ ہو اور نہ ہی مذہبی عقائد، تہذیب و ثقافت کو ظاہرکرے۔ نام ایسا نہ ہو جس سے کوئی جنس ظاہر ہو۔ شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ مجوزہ نام سے پوری دنیا کے کسی بھی آبادی اور طبقے کے جذبات مجروح نہ ہوں۔
طوفان کا نام میں انگریزی حروفِ تہجی آٹھ سے زائد نہ ہوں۔ طوفان کا نام آسان اور زبانِ زدِ عام ہونے والا ہو۔
ابھی تک جو نام تجویز کئے گئے ہیں ان میں حالیہ طوفان بپرجوئے کا نام بنگلہ دیش نے تجویز کیا تھا اور اسکا مطلب تباہی ہے، جبکہ بپر جوئے کہ بعد کسی طوفان کےلئے اگلا نام ’تیز‘ ہے جو بھارت نے دیا ہے۔ اس کے بعد اگرخدانخواستہ کوئی سمندری طوفان بپا ہوا تو ان کے لیے ایران نے ہامون، مالدیپ نے مدھیلی، میانمار نے میچونگ، اومان نے ریمل، پاکستان نے اثنیٰ، قطر نے دانا، سعودی عرب نے فینجال، سری لنکا نے شکتی، تھائی لینڈ نے منتھا، متحدہ عرب امارات نے سنیار اور یمن نے دتویٰ کا نام تجویز کیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرِ اٹلانٹک اور جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر)میں نام دینے والے ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، مالدیپ، اومان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ایران، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں جو سب سائیکلون سے متاثرہوتے رہتے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں