ٹاپ سٹوریز

الیکشن کون لڑےگا، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، سپریم کورٹ، 9 مئی کے مقدمات میں مفرور عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Published

on

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر اسلم اعوان اور طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کون لڑے گا کون نہیں؟ فیصلہ عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں ،ملک کے عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

این اے 87 خوشاب سے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم  اور این اے 49 اٹک سے طاہر صادق  کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت  جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔

عمر اسلم اعوان کی اپیل کی سماعت شروع ہوئی توعدالت نے کہا کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا،الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے۔ مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے، بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے ،الیکشن کون لڑے گا کون نہیں فیصلہ عوام نے کرنا ہے،عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں ،احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔

عمر اسلم اعوان کے نو مئی کے مقدمات میں مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما طاہر صادق کو بھی حلقہ این اے 49 اٹک سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version