پاکستان

انتخابی نشان بلا کس کا؟ ایک اور دعویدار سامنے آ گیا

Published

on

ہم عوام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا، پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اختر زمان خان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیئے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔

ہم عوام پاکستان عہدیدران کے ہمراہ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا رات کو جو فیصلہ آیا اس نے قانون کے سامنے ثابت کیا اس ملک میں آئین و قانون ہی سب کچھ ہے، ہمارا اس سے قبل انتخابی نشان تالہ تھا لیکن گوشوارے جمع نہ کرانے پر واپس لے لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے، بلا پی ٹی آئی کا ہے یہ غلط فہمی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ترازو مانگا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کے تحت یہ حق ہے ہم نے کمیشن سے استدعا کر کھی ہے، ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version