ٹاپ سٹوریز
کینٹ میں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں، اراضی فوج کو خاص مقصد کے لیے دی گئی، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کردی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس فائز عیسی کہا کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے، کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کیلئے دی گئی۔۔کنٹونمنٹ میں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کنٹونمنٹ میں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے پتہ نہیں، ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آ رہے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ توقع ہے دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے، کنٹونمنٹ کا فیصلہ ایک شخص یک قلم جنبش اسے ختم کردیتاہے۔