پاکستان

ملک بھر میں عیدالفطر کے بعد 5 لاکھ موبائل فون سمز کیوں بلاک کی جائیں گی؟

Published

on

ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق سمز بلاک کر کے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس چوروں کو سنجیدہ پیغام دیا جائے گا۔ عید الفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز سمیں بلاک کرنے کا کام شروع ہوگا۔

4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ عید کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائیگا۔

سمز بلاک کرنے کا کام رواں ماہ ہی مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے 20 لاکھ ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے۔

موبائل کمپنیوں کا موقف ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔ ایف بی آر کے پاس فون سمز بلاک کرنے، بجلی اور گیس کے کنکشن جیسی دیگر یوٹیلٹی سروسز کو منقطع کرنے کے اختیارات ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version