پاکستان

سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کےساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے، چین

Published

on

چین نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور ملک میں چینی عملے، منصوبوں اور تنصیبات کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کے نتائج بارے پاکستان میں اعلیٰ حکام کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے اور ملوث ملزمان کو پکڑنے اور سزا دلوانے میں پاکستان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کو انسانیت کا مشترکہ دشمن اور علاقائی ترقی اور استحکام کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین خطے کے ممالک سے انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے، دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے ، ان ٹھکانوں کو ختم کرنے اور تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version