ٹاپ سٹوریز
جلد پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی خوشخبری دیں گے، قونصل جنرل عرب امارات
وزیر ثقافت سندھ سید جنید علی شاہ نے یو اے ای قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے وزیر ثقافت کا استقبال کیا۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے وزیر ثقافت کو یو اے کے ایشیا میں سب سے بڑے ویزہ سینٹر کا دورہ کرایا۔
وزیر ثقافت کاکہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بھاٸیوں کی سہولت کیلٸے کیلٸے قابل تعریف انتظامات کٸے ہیں۔
قونصل جنرل کراچی نے وزیر ثقافت کو دوطرفہ ثقافتی تعلقات بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،بخیت عتیق الرومیتی کاکہنا تھا کہ یو اے ای اور پاکستان، قابل فخر ثقافتی تاریخ رکھتے ہیں،بانی یو اے ای کا لگایا ہوا پاک یو اے ای دوستی کا پودا تناور درخت بن چکا ہے، 17 لاکھ سے زاٸد پاکستانی یو اے ای میں اپنے گھر جیسی سہولیات کے ساتھ بر سرِ رزگار ہیں،ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کے ذریعے پاک یو اے ای برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،14 نومبر کو منعقد کیٸے جانے والے ثقافتی پروگرام میں بھی دونوں ممالک کی ثقافت کے ذریعے باہمی محبت کا اظہار کیا جائے گا۔
قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلٸے اہم ترین سیکٹرز میں سرمایہ کاری جاری ہے،متحدہ عرب امارات برادر ملک پاکستان کو خطّے میں ایک مضبوط دوست کی طرح دیکھنے کا خواہش مند ہے،پاکستان کی معاشی بہتری اور ترّقی متحدہ عرب امارات حکومت اور عوام کی دلی خواہش ہے،بہت جلد مزید سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کی خوشخبری بھی دیں گے۔