کھیل

ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ: قومی ٹیم نے نیپال کو 9 رنز سے شکست دے دی

Published

on

ہانگ کانگ میں ہونے والے ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی  ایشا کپ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی،گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،شوال ذوالفقار 28 اور فاطمہ ثناء 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں،نیپال کی انڈو ورما نے  3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی  ویمن ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 78 رنز تک محدود رکھا ، اور 9 رنز سے کامیابی سمیٹی،سیدہ عروب شاہ اورطوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ میزبان ہانگ کانگ کیخلاف 15 جون کو کھیلے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version