کھیل
ویمنز فیفا ورلڈ کپ 2023 : 57 سال بعد فائنل پہنچنے والا سپین 20 اگست کو انگلینڈ سے ٹکرائے گا
ویمنز فیفا ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آخری 37 میچوں میں سے ایک میچ ہارنے والی انگلینڈ اور پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سپین کے درمیان کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل کسی بھی فیفا ایونٹ میں 1966 میں فائنل میں پہنچی تھی۔
سپین کی ٹیم نے سیمی فائنل میں ورلڈ کپ فیورٹ سویڈن کو شکست سے دوچار کیا تھا، سپین نے سویڈش ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ انگلینڈ ویمن ٹیم نے روایتی حریف آسٹریلیا کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
2007کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 11 میچ کھیلے گئے ہیں جس میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ، 11 میچوں میں انگلینڈ کی ٹیم نے 6 میچوں میں فتح سمیٹی جبکہ سپین کی ٹیم صرف 2 میچ جیت پائی جبکہ 3 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔
مداحوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی اور ویمنز فٹبال ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 20 اگست کو ایکور اسٹیڈیم آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔