پاکستان
کراچی فش ہاربر پر ریڑھی بان کے قتل کے خلاف مزدوروں کی ہڑتال
کراچی فش ہاربر ریڑھی بان کے قتل کے خلاف مزدوروں نے ہڑتال کردی،گاڑیوں سے مچھلی اتارنے کا کام بند کردیا گیا۔
ہفتے کی شب کراچی فش ہاربر پر مچھلی کٹائی کرنے والے نورالامین اور مچھلی کے لوڈنگ/ ان لوڈنگ کرنے والے صدام کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر نورالامین نے ہاتھ میں پکڑی چھری سے صدام پر حملہ کردیا۔
مضروب ریڑھی بان کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا،مذکورہ صورتحال پر مزدور مشتعل ہوگئے۔
رات گئے بھی فش ہاربر پر شدید کشیدگی رہی جبکہ آج صبح احتجاجا کام بند کردیا،لانچوں اور گاڑیوں سے مچھلی اتارنے نہیں دی جا رہی،مشتعل افراد نے مچھلی کٹائی کرنے والوں کو مارکیٹ سے نکال دیا۔