معاشرہ

ورلڈ ڈونر ڈے، گورنر پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

Published

on

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آج گورنر ہائوس لاہور میں ورلڈ ڈو نر ڈے کے موقع پرسندس فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔

گورنر پنجاب کے علاوہ گورنر ہائوس کے افسران اور ملازمین نے بھی خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرز سندس فائونڈیشن خالد عباس ڈار، صدر سند س فائونڈیشن محمد یاسین خان اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑی نیکی ہے۔ مصیبت،تکالیف اور جان لیوا بیماریوں میں گھرے ہوئے انسانوں کی خدمت کرنا اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا کسی عبادت سے کم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہم سب کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اس نیک مقصد اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے خون کے عطیات دینے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ خون کے عطیے سے ہر سال لاکھوں مریضوں کو نئی زندگیاں ملتی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے جبکہ مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سندس فاونڈیشن تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عظیم لوگ وہ ہیں جو اپنی زندگیوں کو نوع انسانی کی خدمت کے لئے وقف کردیتے ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ تھیلیسیمیا سے بچائو کے لئے عوام میں شعور اجا گر کرنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا بھی خون کاعطیہ کرنے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
اس موقع پرڈائریکٹر سندس فائونڈیشن خالد عباس ڈار نے گورنر پنجاب نے آج ورلڈ ڈونر ڈے پر خون کا عطیہ دے کر دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب ہمیشہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خو ن کے عطیہ دیتے رہے ہیں۔صد ر سند س فاو نڈیشن محمد یاسین خان نے کہا کہ سندس فائونڈیشن اس نیک عمل پر گورنر پنجاب کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔
٭٭٭

2 Comments

  1. escape roomy lista

    جولائی 5, 2024 at 5:58 شام

    You really make it seem really easy with your presentation however I in finding this matter to
    be actually one thing which I think I would by no
    means understand. It kind of feels too complex and very wide for me.
    I’m looking forward for your subsequent submit, I’ll try to get the cling of it!
    Lista escape roomów

  2. GordonC

    جولائی 6, 2024 at 10:30 شام

    I like this weblog very much, Its a really nice place to read and find information..

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version