پاکستان
چینی نائب وزیر اعظم پاکستان میں سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شر کت کر یں گے، چینی وزارت خا رجہ
چین کے صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی ہی لی فنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک اسلام آباد میں چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم ہی حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ انیشی ایٹو کا اہم ترین منصوبہ ہے جس نے گزشتہ ایک دہائی میں مفید نتائج حاصل کیے ہیں یہ چین۔ پاکستان دوستی کا ایک نیا معیاربن چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرحکومت پاکستان دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کررہی ہے جس میں ہی شرکت کریں گے اور وہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ۔ پاکستان ہرقسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست ہیں ۔ دونوں ممالک میں اس دوستی کا احترام کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین پرامید ہے کہ یہ دورہ فریقین کے درمیان اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عملدرآمد ، روایتی دوستی کی تجدید ، ماضی کی کامیابیوں کے فروغ اور سی پیک کی ترقی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کر ے گا۔
اس سے چین اور پاکستان میں ہر قسم کے حالات کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری مستحکم اور گہرا کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان معاشرے کا قیام آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور